رام بن میںفوجی اہلکار نے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا
سرینگر /14مئی / این این این// جموں کے رام بن علاقہ میں جمعہ کی شام ایک فوجی اہلکار نے خود پر گولیاں چلائی کر اپنی زندگی کا کام مکمل کر لیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق رام بن میں ایک فوجی اہلکار نے خود پر گولیاں چلائی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج اہلکار جس کی شناخت روی کمار کے بطور ہوئی ہے نے خود پر گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا کام تمام کر دیا ۔ پولیس افسر کے مطابق، جوان جمعہ کی شام بانہال میں نیل ٹاپ پوسٹ پر گارڈ ڈیوٹی پر تھا جب اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔انہوں نے کہا کہ کمار کے اس قدم کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔اہلکار کے مطابق، طبی قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد، جوان کی لاش کو اس کے یونٹ بھیج دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جلد ہی آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
