ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور.

کشمیر ی پنڈت کی ہلاکت کے ،عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس راج بھون کی طرف رجوع کریگی

   41 Views   |      |   Friday, June, 24, 2022

کشمیر ی پنڈت کی ہلاکت کے ،عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس راج بھون کی طرف رجوع کریگی

ہم لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر کشمیری پنڈتوں کے تحفظ سے متعلق مطالبات سامنے رکھیں گے/ ترجمان

سرینگر /14مئی / این این این// کشمیر ی پنڈت کی ہلاکت کے معاملے میں عوامی اتحاد برائے گپکار الائنس راج بھون کی طرف رجوع کریگی کا اعلان کرتے ہوئے عوامی اتحاد نے کہا کہ ہم لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر کشمیری پنڈتوں کے تحفظ سے متعلق مطالبات سامنے رکھیں گے۔ندا نیو زنیٹ ورک کے مطابق گپکار الائنس سے وابستہ لیڈران کا کی ایک میٹنگ عوامی اتحاد کے سربراہ صدر فاروق عبداللہ کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں ترجمان محمد یوسف تاریگامی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے علاوہ دیگر لیڈران نے شرکت کی ۔ ادھر انہوں نے وادی کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ پی اے جی ڈی کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے متعلق لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گیمیٹنگ کے اختتام پر الائنس کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے میڈیا کے نمائندں کو بتایا کہ الائنس کی قیادت نے راج بھون کی طرف رجوع کیا ہے اور ہم لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر کشمیری پنڈتوں کے تحفظ سے متعلق مطالبات سامنے رکھیں گے۔نہوں نے کہا کہ ’’کشمیری پنڈتوں کا ایک گروپ ہمارے اراکین سے ملا اور ہمارے ساتھ سکیورٹی کی فراہمی کے متعلق معاملات پر بات کی اور بتایا کہ وہ کشمیر چھوڑیں گے‘‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے اس وفد سے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کا بھی ہے، اس کو چھوڑنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔تاریگامی نے کہا کہ ہم نے راج بھون کی طرف رجوع کیا ہے اور ہم اس سلسلے میں لیفٹنٹ گورنر سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ پنڈتوں کے مسائل بشمول ان کو تحفظ فراہم کرنے مطالبات اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جس طرح احتجاجی پنڈتوں پر لاٹھی چارج کیا گیا وہ حد درجہ افسوس ناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہاں بار بار لاٹھیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اس پر روک لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمیشہ سیاحوں کی عزت کرتے ہیں اور انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپسی بھائی چارہ ہماری ثقافت ہے اور ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس روایت کو زندہ رکھے۔

متعلقہ خبریں

عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں/ڈاکٹر فاروق سرینگر /22/جون.

سکھ یاتریو ںکا جتھا برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا سرینگر /22/جون 2022/ 500سکھ مسافر آج مہاراجہ رنجیت سنگھ کی.

حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اگنی پتھ اسکیم سے کمزور ہوجائے سرینگر /22/جون 2022/ کانگریس رہنما.

انسداد شدت پسندی ، تجارت، صحت، روایتی ادویات، ماحولیات اور اختراعات، زراعت پر بات ہو گی سرینگر /22/جون 2022/ وزیر اعظم.

دریا جہلم اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شمال و جنوب میں سیلابی صورتحال سرینگر.