ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی اہم میٹنگ منعقد

   9 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی اہم میٹنگ منعقد

ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز گلزار شبنم کو ٹرسٹ کے مرکزی مشاوری ممبر کے بطور نامزد کیا گیا

سرینگر/12مئی/این این این //جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صوبائی صدر ماسٹر شیخ منصور کے ایک بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ نگوا سکمز کے صدر اور ٹرسٹ کے چیرمیں اشتیاق بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ٹرسٹ کے مرکزی مشاورت کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ا س موقعے پر ایڈوکیٹ سید ریاض خاور قانونی مشیر اعلیٰ کی نگرانی میں اجلاس کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق اس اجلاس میں خصوصی طور پر ایڈیشنل سکمز گلزار شبنم کو مرکزی مشاورت کمیٹی کا ممبر اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جبکہ ٹریڈ یونین لیڈر اظہر مجروح ترجمان اعلیٰ، سرکردہ تاجر بشارت شاہ کو مرکزی سیکریٹری ، مشتاق احمد شاہ ضلع صدر بارہمولہ ، لون نثار ضلع صدر اننت ناگ نامزد کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ٹرسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے اس بات پر زور دیا گیا کہ مستحق اور مجبور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔ اس موقعے پر راجوری میں 14اور 15فروری کو مفت طبی کیمپوں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اس سلسلے میں تیاریوں کو جائزہ لیاگیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اطمینا ن کااظہار کیا گیا ہے کہ ان میڈیکل کیمپوں میں لوگوں کیلئے بہتر طبی سہولیت فراہم کی جارہی ہے اور انہیں علاج و معالجہ اور ڈاکٹری مشورے کے ساتھ ساتھ مفت ادوات بھی فراہم کی جائے گی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر قاضی سرور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز کا ان کے تعاون پیش کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میڈیکل کیمپوں میں جموں صوبہ کے صدر ڈاکٹر سشیل سادھن کی قیادت میں ایک طبی ٹیم بھی اپنی خدمات انجام دیںگی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.