ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

مڑہامہ بجبہاڑہ میں عسکریت پسند فرار ہونے میںکامیاب

   8 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

مڑہامہ بجبہاڑہ میں عسکریت پسند فرار ہونے میںکامیاب

سیکورٹی فورسز نے علاقے میںکارڈن اینڈ سرچ آپریشن ختم کردیا

سرینگر/12مئی/این این این// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی کے بعد عسکریت پسند فرار ہو گئے جس کے بعد علاقے میںکارڈن اینڈ سرچ آپریشن ختم کیا گیا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق مڑہامہ سنگم بجبہاڑہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز جس میںجموں کشمیر پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف اہلکار شامل تھے کو محاصرہ میںلیکر تلاشی کارروائی عمل میںلائی جس دوران وہاں جھڑپ ہوئی ۔ پولیس ذرائع کا مطابق تھوڑی دیر تک انکاؤنٹر جاری رہا،ابتدائی مرحلہ میں فائرنگ بھی ہوئی۔تاہم عسکریت پسنداندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے،سکیوریٹی اہلکاروں نے مزید تلاشی لیکن عسکریت پسندوں کی عدم ِ موجودگی کے سبب تلاشی مہم ختم کردی گئی۔انہوںنے بتایا کہ یہ تصادم آرائی بدھ کی دوپہر کو اس وقت شروع ہوا جب فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔تاہم بعد میں تلاشی آپریشن کے دوران کچھ نہ ملنے کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.