دن بھر شدید گرمی کے لہر کے بیچ محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی 57

دن بھر شدید گرمی کے لہر کے بیچ محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

سرینگر/12مئی/این این این// دن بھر شدید گرمی کے لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران وادی کشمیر میں موسم میں تبدیلی ہوئی جس دوران کئی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائوں کا سلسلہ چلا، تاہم گزشتہ شام سے موسم ایک بار پھر تبدیل ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمے موسمیات کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات کا درجہ حرارت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سرینگر میں 14.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 7.5 اور گلمرگ میں 7.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکاڈ کیا گیا، جب کہ لداخ کے دراس میں 5.1 ڈگری، لیہہ میں 7.4 اور کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 9.8 درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں 26.5 ڈگری، کٹرہ میں 23.6، بٹوت میں 16.5، بانہال میں 13.2 اور بھدرواہ میں 13.3 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی اضافہ دیکھنے کو ملا اور بدھ کو دن کا درجہ حرارت 30ڈگری عبور کر گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ مجموعی طور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں