ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 57

ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے

ہر ایک یا دو سال بعد کھیتوں کی مٹی کی جانچ کیلئے کسانوں میں بیداری کو بڑھانے کی ضرورت / وزیر اعظم مودی

سرینگر/12مئی/این این این// ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز رہا ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں کسانوں میں اس بیداری کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ ہر ایک یا دو سال بعد اپنے کھیتوں کی مٹی کی جانچ کرائیں۔ ندا نیو ز نیڑ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تعلیم کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملک کی کھیتی کی حالت کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “ہمیں کسانوں میں اس بیداری کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ ہر ایک یا دو سال بعد اپنے کھیتوں کی مٹی کی جانچ کرائیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ ہمارے نوجوان سائنسدانوں نے نینو فرٹیلائزر تیار کر لی ہے۔ یہ گیم چینجر ہونے جا رہا ہے۔ ہماری کارپوریٹ دنیا میں اس شعبے میں بھی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، کاشتکاری کے اخراجات کو کم کرنا اور کسانوں کو بیج سے لے کر مارکیٹ تک جدید سہولیات فراہم کرنا موجودہ مرکزی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں ملک میں زراعت کے فروغ کے لیے کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صرف چھ سالوں میں زرعی بجٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کے زرعی قرضے سات سالوں میں 2.5 گنا بڑھ گئے ہیں۔ کووڈ کے مشکل وقت کے دوران، 3 کروڑ چھوٹے کسانوں کو ایک خصوصی مہم کے ذریعے کسان کریڈٹ کارڈ (KCC) دیے گئے۔ سوامیتواسکیم کا تعلق زمین کی پیمائش، زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، سے ہے جس کا مقصد دیہات کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس بجٹ میں 80 لاکھ نئے مکانات کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر خاندان کے پاس اپنا پکا گھر ہو۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھر، جیسے لائٹ ہائوسز، ملک کے چھ شہروں میں بنائے جا رہے ہیں۔ اس بجٹ میں جل جیون مشن کے تحت تقریباً 4 کروڑ نئے کنکشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ دیہات میں براڈ بینڈ کو آج کی ضرورت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے نہ صرف ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا بلکہ ہنر مند نوجوانوں کی ایک بڑی افرادی قوت بھی پیدا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی تمام ڈاکخانوں کو کور بینکنگ سسٹم میں لانے کی شروعات کی گئی ہے، تاکہ مالیاتی شمولیت کے لیے شروع کی گئی جن دھن یوجنا کو 100 فیصد آبادی تک پہنچایا جا سکے۔ مالی شمولیت نے اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کو شراکت دار بنانا ممکن بنایا ہے، اس لیے مرکزی حکومت کی پہل دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ قدرتی کھیتی کے فوائد کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے کرشی وگیان کیندروں اور زرعی یونیورسٹیوں کو پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں