دائود ابراھیم کے خلاف این آئی اے کی کارورائی تیز ،مہاراشٹر میں 20مقامات پر چھاپے
سرینگر /09مئی / این این این//انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے قریبی ساتھیوں پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپے ڈالیں ،ممبئی میں کل 20مقامات پر ایکشن کی گئی ہے۔ اس کے دائرے میں دائود کا قریبی چھوٹا شکیل، جاوید چکنا، ٹائیگر مینن، اقبال مرچی، دائود کی بہن حسینہ پارکر سے جڑے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق چھاپے کے دوران این آئی نے کارروائی کرتے ہوئے ماہم اور حاجی علی درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کو بھی کسٹڈی میں لیا ہے۔ سہیل کھنڈوانی ٹچ وڈ اسٹیٹ پرائیوٹ لمٹیڈ میں ڈائریکٹر ہیں۔ نواب ملک کے بیٹے فراز ملک بھی 2006۔ 2016 تک اسی فرم میں ڈائریکٹر تھے، اس کمپنی میں فراز کے علاوہ فاروق اور زکریا درویش بھی پارٹنر ہیں۔ این آئی اے کی ٹیم ان سے بھی پوچھ تاچھ کرسکتی ہے۔ فراز کو چھوڑ کر سبھی ایسوسی ایٹ ہائی پریشر ٹکنالوجی کے بورڈ میں بھی ہیں۔ 150 کروڑ روپئے کی بیکنگ دھوکہ دھڑی کیلیے سی بی آئی کے ذریعہ اس فرم کی بھی جام کی جارہی ہے۔ ٹیم ممبئی کے علاوہ گوا والا کمپائونڈ میں بھی چھاپہ ماری کررہی ہے اسی جگہ پر مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کا گھر ہے۔ ملک کو دائود کی بہن حسینہ پارکر سے زمین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ ادھر این آئی اے نے دائود گینگ کے قریبی چھوٹا شکیل کے سالے سلیم فروٹ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ٹیم نے سلیم کے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ ماری کی ہے اور اسے پوچھ تاچھ کیلیے لے گئی ہے۔ این آئی اے کو کسی بڑے لیڈر پر حملے کا شک ہے، یہ کارروائی خفیہ رکھی گئی تھی اسلیے ابتدا میں چھاپے سے متعلق فوٹوز اور ویڈیو نہیں مل سکے تھے۔ این آئی نے عبدالقیوم نام کے ایک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔ این آئی اے نے بوریولی، سانتا کروز، ناگپاڑہ، بھنڈی بازار، گوریگائوں، پریل، ممبرا اور کولہا پور کے 20 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں، اس دوران ممبئی میں کچھ اسمگلروں، حوالہ آپریرٹس، ریئل اسٹیٹ کاروباریوں پر بھی کارروائی کی جارہی ہے، غیر قانونی طریقے سے بھاری رقم کی وصولی اور اسے ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کرنے کے معاملے میں کی جا رہی ہے۔