مقررین نے دن کی اہمیت کے حوالے سے مفصل روشنی ڈالی
سرینگر/ 08مئی /این این این/ تنہا ایاز// عالمی یوم مادر کے سلسلے میں وادی کی معروف ادبی اور ثقافتی فورم ساگر کلچرل فورم ڑکر پٹن کی جانب سے ٹنگمرگ تریرن میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس منعقد ہوی جس میں پہلی بار دور دراز گاوں دیہات میں رہنے والی عام گھریلو عورتوں کو بلایا گیا تھا ۔ندانیوز نیٹ ورک کے نمایندے تنہا ایاز کے مطابق اس دن کے حوالے سے بات کی اس پروگرام کی صدارت معروف شاعر اور قلم کار نور الدین ہوش نے کی اس موقعے پر معروف شاعر غلام قادر شاد مہمانہ خصوصی جبکہ بالی ووڈ اداکار اختر حسینی اور پروفسر مسعود موجود تھے ۔ پروگروم کی نظامت شہزاد منظور نے کی فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے مہمانوں کا اولہانہ استقبال کیا۔ پروگرام میں پہاڑی ،گوجری اور کشمیری زبان سے تعلق رکھنے والی عام گھریلو عورتوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سکولی بچوں نے بھی اس دن کے مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام میں عام لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔