پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط 47

پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

منشیات کے خلاف جنگ
پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

سرینگر/ 08مئی /این این این/ سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے پلوامہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمدکیا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اسٹیشن پلوامہ کی پولیس پارٹی نے وومنز ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک( ٹاٹا میجک )گاڑی زیر نمبر JK13B-5184کو روک لیا جس سلمان احمد میر ولد محمد عبداللہ ساکن ٹنگہاڑ پلوامہ چلا رہا تھا کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 05کوڈین بوتلیں برآمد ہوئیں۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 119/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ عوام الناس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں