47

لسہ خان فدا فاونڈیشن اور گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے

خان بشیر احمد ابن لسہ خان فدا کی پہلی برسی پر تقریب منعقد

سرینگر/ 08مئی /این این این/ آج آستانہ عالیہ حضرت لسہ خان فدا اسلام آباد میں لسہ خان فدا کے دوسرے فرزند ِارجمند خان بشیر احمد کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت لسہ خان فدا فاونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر گلشن مجید نے کی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق آج آستانہ عالیہ حضرت لسہ خان فدا اسلام آباد میں لسہ خان فدا کے دوسرے فرزند ِارجمند خان بشیر احمد کی پہلی برسی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت لسہ خان فدا فاونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر گلشن مجید نے کی۔ تقریب میں سلسلہ قادریہ فاضلی سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جنہوں نے مرحوم خان بشیر احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کئی شخصیتوں نے مرحوم کی زندگی اور کارناموں پر بات کی جن میں گلشن بدرنی، فاروق احمد رینہ،فیروز احمد، غلام حسن ڑندرسیر، منظور احمد پشو، ہلال احمد گنائے، ریاض احمد، عبدالرحیم، اورثناوللہ لون شامل ہیں۔ ابتدائی نشست میں مرحوم کے مزار پر فاتح خوانی کی گء اور ساتھ ہی درود و ازکار کی مجلس بھی سجائی گئی۔دوسری نشست میں مرحوم کی زندگی اور کارناموں پر مختلف شخصیتوں نے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے۔ تیسری اور آخری نشست محفل سماع پر مبنی تھی جس میں معروف فنکار محمد یعقوب ویری اور اسکے ساتھیوں نے لسہ خان فدا اور دوسرے کء صوفی شعرائ￿ کا کلام پیش کیا گیا۔ محفل سماع رات بھر جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں