ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

   31 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

بارہ مئی تک موسم خشک رہنے جبکہ 13سے ایک بار پھربارشوں کا امکان

سرینگر/ 08مئی /این این این/ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کشمیر وادی میں 12مئی تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق گزشتہ دنوں رات کے درجہ حرارت میںکمی ہونے کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2.1ڈگر ی زیادہ تھا۔اس طرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں کل رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں موسم کے اس وقت کے دوران یہ معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گزشتہ رات 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.