ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی

   37 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی

پاکستانی جنگجو سمیت دوعسکریت پسند ہلاک ، تصادم کی جگہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد

پاکستانی عسکریت پسند حیدر بھائی کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی / وجے کمار

سرینگر/ 08مئی /این این این/ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چیان دیوسر نامی علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں پاکستانی جنگجو سمیت دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔آئی جی کشمیر کے مطابق کولگام تصادم آرائی میں پاکستانی عسکریت پسند اور اْس کا ساتھی ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی عسکریت پسند حیدر بھائی کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ندا نیو زنیٹ ورک کے مطابق کولگام کے چیان دیوسر نامی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعدفوج کے 9آر آر ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے اہلکاروںنے علاقہ کو محاصرہ میں لیکر تلاشی مہم شروع کی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اہلکارجب تلاشی مہم میں مصروف تھے اسی درمیان عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںطرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے دوران محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشکش کو بار بار مسترد کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے جھڑپ میںدو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شناخت پاکستانی جنگجو حیدر اور شہباز شاہ ساکن کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی عسکریت پسند حیدر بھائی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اْنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ اْس کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک لشکر کمانڈر عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلو ب تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ برآمد شدہ قابل اعتراض مواد کو مزید قانونی جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ چیان دیوسر کولگام تصادم میں پاکستانی لشکر کمانڈر اور اْس کا ساتھی مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند حیدر پاکستان کا ساکن ہے اور وہ ضلع بانڈی پورہ میں پچھلے دو سال سے سرگرم تھا اور حال ہی میں وہ جنوبی کشمیر منتقل ہوا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق مہلوک پاکستانی کمانڈر متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے عسکریت پسند کی شناخت شہباز شاہ ساکن کولگام کے بطور کی گئی اوروہ پچھلے دو ہفتوں سے سرگرم تھا۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.