آلوسہ بانڈی پورہ میں عوامی انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد 16

آلوسہ بانڈی پورہ میں عوامی انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد

سرینگر /06مئی / این این این// پولیس اور عوام کے بیج بہتر تعلقات قائم رکھنے اور فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے، آج پولس چوکی آلوسہ میں ایک پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس بانڈی پورہ محمد شفاعت نے کی ۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اور عوام کے بیج بہتر تعلقات قائم رکھنے اور فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے، آج پولس چوکی آلوسہ میں ایک پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس بانڈی پورہ محمد شفاعت نے کی ۔ان کے سا تھ چوکی آفیسر آلوسہ بھی موجود تھے۔ اس انٹرایکٹو میٹنگ میں معزز شہریوں، اوقاف کمیٹی کے اراکین، کہنوسا، اشٹنگو، آلوسہ، ملنگم اور دیگر ملحقہ علاقوں کے پی آر آئیز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کے ساتھ جلد از جلد ازالے کے لیے بات کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں