61

پولس اسٹیشن پلوامہ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پلوامہ نے کی صدارت، ایس ایچ او بحی تقریب میں موجود

سرینگر /06مئی / این این این// جموں و کشمیر حکومتوں کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں “تھانہ دیوس” منایا۔ اس تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ نے کی ، ایس ایچ او پی ایس پلوامہ بھی موجود تھے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر حکومتوں کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں “تھانہ دیوس” منایا۔ اس تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ نے کی ، ایس ایچ او پی ایس پلوامہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں پلوامہ کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں اور معززین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ زیر صدارت افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع میں نچلی سطح پر پولیسنگ کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عوام میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ضلع میں منشیات کو روکنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پلوامہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شرکاء نے اس طرح کے میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا اور معاشرے کی سماجی برائیوں کو روکنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں