ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

مسلمانوں کیخلاف ہورہی سازشوں کا مقابلہ کیلئے اتحاد لازمی

   21 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

حکومت عوام کے مان و جان کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

عالم اسلام کو زبردست چیلنجوں کا سامنا ،مقابلہ صرف اور صرف اتحاد میں ہی ہے / ڈاکٹر فاروق

سرینگر /06مئی / این این این// اسلام عدل و انصاف اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسلام نے ہی دنیا میں صالح نظام کی بنیاد ڈالی۔ عالم اسلام کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ جس قسم کی سازشیں مسلمانوں کیخلاف رچائی جارہی ہیں اُن کا توڑ صرف اور صرف متحد ہوکر ہی ممکن ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آسام سے واپسی پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کی رہائش گاہ واقع راج باغ میں اُن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت پرسی کی تقریب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر سینئر پارٹی لیڈر میاں الطاف احمد، شمی اوبرائے، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، غلام قادر پردیسی، مشتاق احمد گورو، جگدیش سنگھ آزاد، اسرار خان، احسان پردیسی، مدثر شاہ میری، ایڈوکیٹ شاہد علی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر اُن سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں جو ہمیں لسانی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے رچائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرستی کا موجودہ رجحان ریاست کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک کی سالمیت کیلئے ایک چیلنج بھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ایک مذہب ، طبقے اور علاقے کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہند کسی کو بھی یہ حق چھیننے کی اجازت نہ دے۔ اس کیلئے فرقہ پرست اور کٹر پنتوں کی لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا رجحان ہماری ریاست میں اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے ، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناسور بن جائے سبھی مذاہب اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ہوکر بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر روک لگانی چاہئے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آپسی بھائی چارے اور آپسی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ہند، مسلم اور سکھ اتحاد کی علم کو فیروزاں رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں دیتی آئی ہے اور آج بھی یہ جماعت ریاست کی وحدت اور رواداری قائم و دائم رکھنے کیلئے کام کررہی ہے۔ اس موقعے پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور مرحومہ کی جنت نشینی کے علاوہ خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوگوران خاندان کیساتھ شریک غم ہونے کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.