ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیں

   24 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیں

یاتریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ، کسی بھی امکان سے نمٹنے کیلئے تیار / سی آر پی ایف

سرینگر /06مئی / این این این// ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی 43 روزہ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیںاور کہا کہ امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے سنیٹر ل ریزور پولیس فورس( سی آر پی ایف ) ہر وقت تیار ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں میں ایک تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راجیش دھکروال ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں امرناتھ کے 3,880 میٹر اونچے امرناتھ گھپا کے سالانہ دورے کے دوران یاتریوں کیلئے ایک محفوظ ماحول کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہا کہ 30 جون سے شروع ہونے والی 43 روزہ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے سیکورٹی کے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیں۔’’جہاں تک سیکورٹی کا تعلق ہے، ہم یاتریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کریں گے کیونکہ (یاترا کے راستے پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں)‘‘۔انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران درپیش مسائل کے پیش نظر ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت کچھ خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔جموں سری نگر قومی شاہراہ کی حساسیت کے پیش نظر، اہلکار نے کہا کہ رامبن ضلع کے چندر کوٹ میں ایک نیا یاتری نواس قائم کیا گیا ہے جس میں سڑک بلاک ہونے کی صورت میں 3,500 یاتریوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور کامیاب یاترا کے لیے سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.