اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 48

بارہمولہ میں لشکر سے وابستہ ہائی بریڈ عسکریت پسند ، ساتھی معاون کارکن سمیت گرفتار

دونوں سے پستول ، گرینیڈ اور دیگر اسلحہ بر آمد ، تفتیش جاری / پولیس

سرینگر /06مئی / این این این //پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں لشکر سے وابستہ ہائی بریڈ عسکریت پسند اور اس کے ساتھی کو پستول ، گرینیڈ اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع بارہمولہ کے چیر داری علاقے میں ایک عسکریت پسند اور عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ چیرداری علاقے میں فوج، جموں کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ تلاشی کاروائی کے دوران ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے کچھ اصلہ بارود بھی برآمد کیا اور ان کی پہچان عاشق حسین لون اور عزیر احمد گناہی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف بارہمولہ پولیس چوکی میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گی ہے۔پولیس کے سنیئر افیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ی کے بعد ان کی تلاشی سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین ، 08لائیو رونڈ اور دیگر سا ز سامان بر آمد کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں