ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 46

آتم نربھر بھارت ہمارا راستہ بھی ہے اور ہمارا عزم بھی، مستقبل کے لیے ہمارا راستہ اور منزل واضح

عالمی امن ہو، عالمی خوشحالی ہو، عالمی چیلنجوں سے متعلق حل ، ہم نے سب کرکے دکھایا / وزیر اعظم مودی

سرینگر /06مئی / این این این //وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ‘جیٹو کنیکٹ 2022’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کے پروگرام کے تھیم میں ‘سب کا پریاس’ کے جذبے کا ذکر کیا اور کہا کہ آج دنیا ترقی کے متعلق ہندوستان کے عزائم کو اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ سمجھ رہی ہے۔ عالمی امن ہو، عالمی خوشحالی ہو، عالمی چیلنجوں سے متعلق حل ہوں یا عالمی سپلائی چین کی مضبوطی، ہر شعبے کے حوالے سیدنیا بڑے اعتماد کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ میں ابھی بہت سے یورپی ممالک کو ’امرت کال‘کے لیے ہندوستان کے پختہ عزائم کے بارے میں مطلع کرنے کے بعد واپس آیا ہوں۔’’وزیر اعظم نے کہا کہ مہارت کا جو بھی شعبہ ہو، غورو فکر کا میدان ہو اور لوگوں کے درمیان جس قسم کا بھی اختلاف رائے ہو، اس سب کے باوجود سب لوگ نئے ہندوستان کے عروج کے ذریعہ متحد ہیں۔ آج ہر کوئی محسوس کر رہا ہے کہ ہندوستان اب’امکان اور صلاحیت ‘سے آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی بہبود کا ایک بڑا مقصد انجام دے رہا ہے۔ صاف مقاصد، صاف نیت اور سازگار پالیسیوں کے اپنے پہلے کے دعوے کو دہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج ملک ہنر مندی، تجارت اور ٹیکنالوجی کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج 40 لاکھ سے زیادہ فروخت کنندگان جی ای ایم پورٹل میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ‘ کاغذ کے استعمال کے بغیر’ شفاف ٹیکس اسیسمنٹ، ایک ملک ایک ٹیکس، پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں کے بارے میں بھی بات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کے لیے ہمارا راستہ اور منزل واضح ہے۔ ’’آتم نربھر بھارت ہمارا راستہ بھی ہے اور ہمارا عزم بھی‘‘۔ کئی سالوں میں، ہم نے اس کے لیے ہر ضروری ماحول پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔’’وزیر اعظم نے اجتماع میں شریک لوگوں پر زور دیا کہ وہ ای اے آر ٹی ایچ کے لیے کام کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ‘ای’ کا مطلب ماحولیات کی خوشحالی ہے۔۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی جیسی دیگر جدید ٹیکنالوجی کو کس طرح مزید قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔‘ایچ’ کا مطلب ہے – صحت کی دیکھ بھال، انہوں نے کہا کہ آج حکومت ملک کے ہر ضلع میں صحت کی دیکھ بھال، اور میڈیکل کالج جیسے انتظامات کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے موجود شرکاء سے کہا کہ وہ سوچیں کہ ان کی تنظیم اس کی حوصلہ افزائی کیسے کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں