سِری چند ٹاپ پہلگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوںکے مابین مسلح تصادم آرائی 54

سِری چند ٹاپ پہلگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

کئی برسوں سے سرگرم حزب کمانڈر اپنے دو ساتھیوں سمیت از جاں ، ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط

سرینگر /06مئی / این این این// جنوبی ضلع پہلگام کے مضافاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی میںحزب کمانڈر سمیت 3 عسکریت پسند ازجاں ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میںتین عساکر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک کمانڈر کئی سالوںسے سرگرم تھا ۔۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پہلگام بٹ کوٹ کے مشرق میں واقع سِری چند ٹاپ علاقے میں مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 3 آر آر اور سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ تھا اور دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس کے بعد علاقے میںکچھ دیر بعد خاموشی چھا گئی اور فائرنگ کا تبادلہ تھم گیا جس دوران جائے جھڑپ سے سیکورٹی فورسز نے تین عسکریت پسندوں کی نعشیں بر آمد کر لی ۔ پولیس نے مسلح تصادم آرائی میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ علاقہ بٹ کوٹ پہلگام کے مشرق میں آتا ہے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جنگل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان نے کہا تھا کہ جھڑپ سری چند ٹاپ (جنگل علاقہ)، بٹ کوٹ پہلگام کے مشرق میں اننت ناگ کے علاقے میں شروع ہوا ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس، فوج کی 3 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔’ پہلگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادمانہوں نے کہا کہ ‘جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح تصادم آرائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے جس سے ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کر لیا گیا اور علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں