25ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں 53

25ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں

عام صارفین کو کچھ حد تک راحت نصیب ہوئی
سرینگر/یکم مئی /این این این ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل 25ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے عام لوگوں کو راحت فراہم کی ہے۔ بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ملک میں اتوار کو ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ملک کی سب سے بڑی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( اوآئی سی ایل) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹراور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مستحکم رہی۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ 107.14 امریکی ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 104.11 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 35 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں