پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد 51

سرینگر لہہ شاہراہ پر تیل ٹینکر ڈرائیو ر کے قابو سے باہر ہوا

ٹینکرگہری کھائی میںجا گرا ، ڈرائیور لقمہ اجل ، تحقیقات شروع
سرینگر/یکم مئی /این این این سرینگر لہہ شاہراہ پر اتوار کی صبح ٹیل ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ٹینکر کے ڈرائیور کی موت ہوئی ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر لہہ شاہرا ہ پر زوجیلا کی جانب جا رہا تیل کا ٹینکر زیر رجسٹریشن نمبر PB08CP/0866 کرگل کی طرف جارہی تھی، کہ زوجیلا ایکسس پر انڈیا گیٹ پر سڑک سے پھسل کر گہرے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ حادثے میںمرنے والے ڈرائیور کی شناخت مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکنہ کیول بڈال راجوری کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی نسبت سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں