حضرت سید میرک شاہ صاحب ؒکاشانی کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد 60

عید کی مسرت گھڑیوں میں اپنے ضرروت مند بھائی بہنوں کو یاد کرنے کی ضرورت

نیز خالق کائنات یہ عید ملک کشمیر کے مکمل امن وامان کی بحالی کیلئے موجب ثابت ہو/ فاروق عبد اللہ
سرینگر/یکم مئی /این این این نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبد اللہ نے عیدالفطر کی مقدس تقریب سعید پر عالم اسلام خصوصاً جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے فرزندان توحید کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی تقریب ماہ صیام کے اختتام پر منائی جاتی ہے، بیشک یہ مقدس تقریب منانے کے وہی حقدار ہیں جن کے روزے اللہ نے قبول کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،کہ عید خصوصی مسرت لے کر آتی ہے اور مسرت ایسی چیز ہے کہ انسان خود محسوس کرتے ہوئے اِس کا اظہار کرتا ہے، لیکن عید کی مسرت ایسی مسرت ہے کہ پروردگار عالم کی طرف سے اِس کا اظہار بھی نیک عمل اور خدا کی رضا کا ذریعہ بن گیا ہے یعنی اجر وثواب کا ذریعہ بھی ہے، یہ خصوصیت عید کی بڑی خصوصیت ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کو موصولہ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ کہ عید کی اِن مسرت گھڑیوں میں اپنی اُن بھائیوں اور بہنوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے جو زمانے کے ستم رسیدہ ہیں اور مفلوک الحال ہونے کے نتیجے میں اپنے معصوم اور کمسن بچوں کیلئے بنیادی ضروریات میسر رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید کے طفیل عالم گیر وباء سے مکمل نجات دے اور جموں وکشمیر کے عوام کو درپیش چیلنجوں میں سرخرو کرے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ یہ عید پوری عالم انسانیت کی بقا کیلئے ، عالم اسلام کی سربلندی ، لوگوں کو مسرتوں اور شادمانیوں کی باعث ہو۔ نیز خالق کائنات یہ عید ملک کشمیر کے مکمل امن وامان کی بحالی کیلئے موجب ثابت ہو۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عوام اپنے پسماندہ، نادار اور مفلس بھائیوں کا عید کے موقعے پر خاص خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے اور انسانیت کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں