بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان 61

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان

چوبیسویں(24)ویں دن پیٹرول او ر ڈیزل کی قیمتوں میںکوئی تبدیلی نہیں آئی

سرینگر /30اپریل / این این این بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ملک میں ہفتہ کو مسلسل 24ویں دن پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی اوسی ایل) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔ لندن برینٹ کروڈ 107.14 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 1.19 فیصد کم ہو کر 104.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ کمپنیوں نے گزشتہ 34 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں