ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

گاندربل میں فوجی گاڑی کو حادثہ ، ایک فوجی ہلاک ، دو زخمی

   30 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

گاندربل میںفوجی گاڑی کو حادثہ ، ایک فوجی ہلاک ، دو زخمی

کپواڑہ میں لوڈ کیرئر پلٹ جانے سے تین افراد شدید طور پر زخمی ، اسپتال منتقل

سوپور میں نوجوان مقامی لڑکوں کے حملے میںزخمی ، دوکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا

سرینگر /30اپریل / این این این //وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کنگن علاقے میں فوج کی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں ایک فوجی اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔ ادھر کپواڑہ کے درد پورہ علاقے میں لوڈ کیریر الٹ جانے سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جبکہ سوپور نیو کالونی میں گزشتہ شام لڑکوں کے گروپ نے نوجوان پر حملہ کرکے اسکو زخمی کر دیا ۔ ندا نیوز نیٹ ور ک کے مطابق ضلع گاندربل کنگن علاقے میں مسجد موڈ سنبل بالا گنڈ کے قریب فوج کی ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے سونہ مرگ جانے والے فوج کی کانوائی کی ایک گاڈی کو حادثہ پیش آیا اور وہ مسجد موڈ سنبل بالا گنڈ کے نزدیک کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میںگاڑی میںسوار ایک فوجی اہلکار کی موت ہوئی تحصیلدار گنڈ، جاوید اقبال نے مقامی خبر رساں ایجنسی سے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میںایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے، جن کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاادھر کپواڑہ کے درد پورہ علاقے میں ایک لوڈ کیریر پلٹ جانے سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر ایک فرد زخموں کی تاب نا لاکر دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے زخمیوں کی شناخت 26 سالہ مظفر احمد لون ولد دلاور لون، 55 سالہ غیاسدین خوجا ولد عیوب خوجا، سجاد احمد خوجا ولد نزیر احمد خوجا کی شناخت دردپورہ کرالپورہ کے بطور کی، جن میں غیاسدین زخموں کی تاب نا کر زندگی اور موت کا جنگ ہار گیا۔ وہیںسوپور نیو کالونی میں گزشتہ شام لڑکوں کے ایک گروپ نے آفرید مظفر شاہ ولد محمد مظفر شاہ ساکنہ نہر پورہ (اے پی شالیمار) سوپور پر حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا۔ذرائع کے مطابق آفرید جمعہ کی شام کو گھر کی طرف آرہا تھا کہ اس پر یہ حملہ ہوا ہے، جس کو بعد میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث 2 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.