تفتیش جاری ، سرحدوںپر تعینات بی ایس ایف کو الرٹ کردیا گیا
سرینگر /30اپریل / این این این// سرحدی حفاظتی فورسز نے بنگلہ دیشی شہری کو ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد سے متصل اکھنور کے چوکی چوہڑا علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسکو پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق حکام کے مطابق ان دنوں سرحد پر اضافی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بی ایس ایف نے گاؤں منگو چک سے ایک بنگلہ دیشی شہری کو مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے پکڑا تھا۔ تفتیش کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا۔ جس کے بعد ملزم کو محاصرے میں لے کر پکڑ لیا گیا۔ تفتیش کے بعد اسے بارڈر پولیس چوکی راج پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔اس کی شناخت محمد سراج (عمر تقریباً 50 سال) ولد محمد لوکٹو ساکن گاؤں مدھیم جیان نگر، ضلع و تحصیل بورسال، بنگلہ دیش کے طور پر کی گئی ہے۔