ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

کورونا وائرس نے مزدور طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا/ ڈاکٹر فاروق

   31 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

کورونا وائرس نے مزدور طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا/ ڈاکٹر فاروق

جموںوکشمیرمیں تمام عارضی ملازمین کی مستقلی وقت کی اہم ضرورت/عمر عبداللہ

سرینگر /30اپریل / این این این// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوم مئی کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ محنت کش اور مزدور طبقوں کے بہت سارے حقوق واگزار کئے گئے ہیں تاہم اس بارے میں ابھی بہت کام باقی ہے اور دنیا بھر کی جمہوری حکومتوں کو اِس سلسلے میں اپنی کوششیں تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ڈاکٹر فاروق نے کہا ،کہ دنیا بھر کے کام انجام دینے والا مزدور آج بھی افلاس اور غربت کے شکنجوں میں بند پڑا ہے اور غریبی کی ریکھا سے نیچے زندگی بسر کررہا ہے۔ کورونا وائرس کے سب زیادہ منفی اثرات کسی پر مرتب ہوئے تو وہ یہی طبقہ تھا۔ ڈاکٹر فارق عبداللہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی تحریک کا بنیادی مقصد ومدعا محنت کش اور مزدور طبقوں کے حقوق واگزار کرنا تھا، کیونکہ شخصی راج میں مزدور، محنت کشوں اور کاشتکاروں کو زبردست عتاب کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ کشمیر کی شالباف اور ریشم خانہ تحریکیں نیشنل کانفرنس کی جدوجہد کی بنیاد تھی۔ اُنہوں نے کہا، کہ پارٹی کے نیا کشمیر پروگرام میں مزدور محنت کش طبقوں کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے 1947میں جب عوامی راج کی باگ ڈور سنبھالی ، تو مزدور راج اور کسان راج کی بنیاد پڑی۔نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے یوم مئی پیغام میں کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس محنت کشوں اور مزدوروں کیخلاف ہورہے استحصال کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی آئی ہے اور ریاست میں نامساعد حالات کے ہوتے ہوئے سماج کے اِس اہم طبقے کے مصائب میں اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا ،کہ امیروں اور غریبوں کے درمیان بڑھتی خلیج کی وجہ سے بھی محنت کش طبقوں کے مسائل اُلجھتے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس بہت پہلے سے ہی اِن طبقوں کے مسائل کیلئے برسرجہد رہی ہے اور جاگیردارانہ نظام کی بیخ کنی کرنا اِسی جدوجہد کی کامیابی کا ایک جز بن گیا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ نیا کشمیر پروگرام محنت کشوں اور غریب طبقوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آج بھی بھاری اہمیت کا حامل ہے۔ اُن کاکہنا تھا کہ جموںوکشمیرمیں عارضی ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے ، جو سالہاسال سے اپنی مستقلی کے منتظر ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ ان عارضی ملازمین کو مستقل کرکے ان کے کنبوں کو چین ، سکون اور خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.