54

17 سیاحوں سمیت 39 افراد پر کتوں کا حملہ

سرینگر کے سیاحتی مرکز ڈل گیٹ اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی دہشت

سرینگر /30اپریل / این این این شہر سرینگر کے سیاحتی مرکز ڈل گیٹ اور اس کے آس پاس علاقوں میںجمعہ کی شام دیر گئے آوارہ کتوں کے حملے میں 17 سیاحوں سمیت کم از کم 39 افراد زخمی ہو گئے۔آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں سے آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جمعہ کی شام اس وقت اس وقت افرا تفری کا ماحول جب نماز ترویح کے بعد مسجد سے نکل کر نمازیوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا ۔ عین شاہدین کے مطابقڈل گیٹ کے علاقے بوچھوارہ میں گھاٹ نمبر 5 کے نزدیک آوارہ کتوں نے حملہ کر کے 17 سیاحوں سمیت 39 افراد کو زخمی کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ آوارہ کتوں نے سیاحوں سمیت 40کے قریب افراد پر حملہ کرکے ان کو زخمی کر دیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے تمام زخمیوں کو علاج کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کر دیا ۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی شام 39 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا تھا اور انہیں علاج کے بعد واپس بھیج دیا گیادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے پیش نظر ہو رہے حدسات سے نپٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں