ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے اگلے مرحلے کی پیشگوئی کی

   41 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

موسم میں بہتری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں کے اگلے مرحلے کی پیشگوئی کی

دو مئی تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کے بعد 03سے 05مئی تک بارشوں کا امکان
بارشوں کے بعد شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے 0.5ڈگری کم درج کر لیا گیا / محکمہ موسمیات

سرینگر /30اپریل / این این این// کچھ دنوں تک دگر گوں موسمی صورتحال کے بعد ہفتہ کی صبح سے وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 02مئی تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کے بعد 03مئی کی شام سے 05مئی تک بارشیں ہونگی ۔ندانیو ز نیٹ ور ک کے مطابق وادی کشمیر میںگزشتہ کئی دنوں سے ہوئی موسلا دار بارشوں کے نتیجے میںجہاں درجہ حرارت میںکمی آئی وہیں سنیچروار کی صبح سے موسم ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی کھلی دھوپ نکل آئی اور موسم تبدیل ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی تبدیلی کے بیچ سرینگر میںشبانہ درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں تاہم اس کے بعد موسم 2 مئی تک خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر میں02مئی تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کے بعد 03مئی کی شام سے 05مئی تک بارشیں ہونگی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی میں امسال سرما کے دوران کم برف باری ہونے اور بعد ازاں بارشیں نہ ہونے اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔متعلقہ حکام نے شمالی کشمیر کے درجنوں دیہات کو امسال دھان کی فصل کاشت کرنے سے اجتناب کرنے کی صلاح دی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کیمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.