15

کیا عیدالفطر کی تقریب سعید کے دن بارش ہوگی؟

تین سے 5 مئی تک بارشوں کی پیش گوئی

دوران شب کشمیر کے بیشتر علاقوںمیں بادوباراں

سری نگر:۲۹،اپریل://جمعرات کی شام شہر سری نگرسمیت وادی کے بیشتر علاقوںمیں ہلکی سے گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کے بعدجمعہ کی صبح موسم پھرخشک اورخوشگوار رہا،تاہم جمعرات کی طرح ہی جمعہ کے روز بھی دن بھر دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہا گرچہ دوپہر کے وقت کھلتی دھوپ رہی ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج اورکل بارشیں ہونے کی پہلے ہی پیشگوئی کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی شام اچانک بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا،اوراس دوران سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں گرج چمک کیساتھ موسلاداربارشیں ہوئی اور تیزہوائیں بھی چلیں جبکہ گلمرگ سمیت کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔بادوباراں کایہ سلسلہ دوران شب جاری رہا۔وادی میں دوران شب موسلا دھار بارشوں کے باوجود بھی سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی ریکارڈ کیا گیا۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہدوران شب کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے شہرہ اAفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ36.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہاکہ کشمیر وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم 3 سے 5مئی تک ایک بار پھر موسم خراب ہوسکتا ہے جس دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ برصغیر کے دوسرے بیشتر علاقوںکی طرح ہی کشمیر میں بھی عیدالفطر 2یا3مئی کومنائی جائے گی،تاہم چاند نظر آنے کے بعدہی عیدالفطر کی اصل تاریخ اوردن کاتعین ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں