ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

بجلی پیداوار کے پلانٹوں تک کوئلہ کی فراہمی جلد ازجلد پہنچانے کی کوشش

   25 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

بجلی پیداوار کے پلانٹوں تک کوئلہ کی فراہمی جلد ازجلد پہنچانے کی کوشش

بھارتی ریلوے نے ملک بھر کی الگ الگ زون میں 42 مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی

سرینگر/29 اپریل/این این این ملک بھر میں کوئلہ کا بحران گہرا ہونے کے بیچ بھارتی ریلوے نے ملک بھر کی الگ الگ زون میں 42 مسافر ٹرینیں منسوخ کی ہیں تاکہ ان کی جگہ مالبردار گاڑیوں کے پھیرے بڑھائے جائیں اور بجلی پیداوار کے پلانٹوں تک کوئلہ کی فراہمی جلد جلد کی جا سکے۔ ملک بھر کے کئی بجلی پلانٹوں کے پاس ضروری 21 دن سے بھی کم کوئلہ کا ذخیرہ باقی ہے۔ کچھ مقامات پر تو ایک دن کا ہی کول اسٹاک باقی ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق ریلوے سے جاری تازہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ 42 ٹرینیں اگلے حکم تک منسوخ کی جاتی ہیں۔ ان میں سے 34 ٹرینیں ساؤتھ ایسٹ سینٹرل ریلوے اور اور 8 ٹرینیں ناردرن ریلوے زون کی ہیں۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں ارکان پارلیمنٹ میں مخالفت کیک بعد چھتیس گڑھ کی 3 منسوخ ٹرینوں کو بحال بھی کیا گیا ہے۔ہندوستان میں تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلہ کے اسٹاک اور بڑا بحران سامنے آیا ہے۔ لہٰذاجنگی سطح پر کوئلہ کی ڈھلائی کے لئے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔دریں اثنا، دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے کہا کہ پورے ملک میں کوئلہ کی شدید قلت ہے، کوئی بیک اپ نہیں ہیں، بجلی کا ذخرہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج مقامات پر ایک دن ہی کوئلہ باقی ہے جبکہ 21 دنوں کا کوئلہ ہونا چاہئے تھا۔ دہلی کے اندر ہماری کوئی پیمنٹ پینڈنگ نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کوئلہ کی ریکس میں اضافہ کرے۔ تال میل کی کمی ہے اور اس کے درست کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.