اتوار کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر منگل کو ہو گی 47

اتوار کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، عیدالفطر منگل کو ہو گی

اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان / پاکستانی محکمہ موسمیات

 

سرینگر/29 اپریل/این این این/// پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی بروز اتوارکو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 03 مئی بروز منگل کو ہوسکتی ہے۔ندا نیوزنیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہرکیا ہے کہ امسال رمضان مکمل 30دنوں کا ہوگا ۔پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش یکم مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق یکم مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیںاس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 03مئی بروز منگل کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو یکم مئی کو ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستانی محکمہ موسمیات نے عید الفطر کو لیکر پہلے ہی پیشگوئی کی تھی جس کے بعد پاکستان میں اس بات کو لیکر کافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں