ٹنگڈار میں درندازی کی کوشش میں ملی ٹنٹ ہلاک / فوج 58

راجوری میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والا

پاکستان کا معمری شہری گرفتار، تفتیش جاری

سرینگر/29 اپریل/این این این// فوج نے راجوری کے ترکنڈی میں لائن آف کنٹرول پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ادھیڑ عمر کے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ایک معمر پاکستانی شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ پولیس کے ایک سینئر افیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی شناخت 55 سالہ مادود علی ولد شاہ ولی ساکنہ کوٹالی پاکستان کے بطور کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے چند پاکستانی کرنسی نوٹوں کے علاوہ ایک کلہاڑی برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے مذکورہ کو پولیس اسٹیشن منجاکوٹ میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا یہ شخص دانستہ طور پر اس طرف داخل ہوا ہے یا اس نے غیر دانستہ طور پر اس طرف قدم رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں