کورونا کی وبائی صورتحال کے باعث چینی شہریوں کی ویزا پرروک 48

کورونا کی وبائی صورتحال کے باعث چینی شہریوں کی ویزا پرروک

امید ہے کہ بیجنگ جلد ہی ہندوستانی طلباء کو چین واپس جانے کی اجازت دے گا / وزرات خارجہ

سرینگر/29 اپریل/این این این// ہندوستان نے چینی شہریوں کیلئے سیاحتی یا ای سیاحتی ویزا دوبارہ شروع نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ چینی شہروں میں وبائی صورتحال کے پیش نظر سیاحتی ویزوں کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات کرنے کیلئے کوئی مناسب لمحہ نہیں ہے۔ ندانیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق بھارت نے چین کیلئے سیاحتی ویزا دوبارہ شروع نہیں کیا ہے اور بیجنگ نومبر 2020 سے ہندوستانی شہریوں کو سفارتی اور سرکاری ویزا کے علاوہ کسی بھی قسم کا ویزا جاری نہیں کر رہا ہے۔ بھارت اب بھی چینیوں کو کاروبار، ملازمت، سفارتی اور سرکاری ویزے دے رہا ہے۔ وزارت خارجہ امور کے ترجمان ارندم باغچی کے مطابق آپ سب چینی شہروں جیسے شنگھائی میں کوویڈ کی صورتحال سے واقف ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ چین کی طرف سے سیاحتی ویزوں کے اجراء کو دوبارہ شروع کرنے پر بات کرنے کا مناسب موقع ہے۔حکومت نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بیجنگ جلد ہی ہندوستانی طلباء کو چین واپس جانے کی اجازت دے گا۔ تقریباً 23,000 ہندوستانی طلباء جنہیں کووِڈ کی وجہ سے واپس آنا پڑا وہ چین میں دوبارہ کلاسوں میں شمولیت کے لیے بیجنگ سے منظوری کے منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ نے یہ مسئلہ اپنے ہم منصب کے ساتھ اٹھایا تھا جب موخر الذکر گزشتہ ماہ یہاں تھے۔ باغچی نے کہاکہ ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ان مشکلات کو دیکھیں جن کا ہندوستان میں طلباء کو سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں