50

منشیات فروشوں کے خلاف مہم

کپواڑہ میں04 منشیات فروش گرفتار،نشیلی مادہ بر آمد
سرینگر /28اپریل / این این این منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے الگ الگ دو جگہوں پر 04 منشیات فروشوں کو ممنوعہ نشیلی مادہ سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ند ا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس پوسٹ ہتمولہ کی پولیس پارٹی کو ایک مخصوص اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے جاوید احمد وانی ولد محمد یوسف اور رئیس احمد خان ولد عبدالقیوم خان ساکنان ہتمولہ کو اس وقت گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جب وہ پیسے کمانے کے لیے علاقے کے معصوم نوجوانوں میں چرس بیچنے جارہے تھے۔ان کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 93/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندرج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ اس طرح سے اور ایک کاروائی میںپولیس اسٹیشن کپواڑہ کو ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے محمد حسین لون ولد عبدالجبار لون ساکن میر ناگ ہیامہ اور منظور احمد کھو جا ولد سیف الدین کھوجا ساکن منوان اوورا کو ٹکر علاقے میں منشیات کی فروخت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس اسٹیشن کپواڑہ نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 94/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندرج کیا گیا ہے۔ محمد حسین لون ایک مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو اس سے قبل منشیات فروشی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں