کئی مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سے زیادہ ریکارڈ
سرینگر /28اپریل / این این این شمالی بھارت کے کئی ریاستوں میں گرمی نے ریکارڈ توڑ دیئے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمے موسمیات نے وارننگ دی کہ ملک کے پانچ ریاستوں میں گرمی کی لہر کے لپیٹ میں آجائیں گے اور تقریبا کئی دنوں تک درجہ حرارت 45ڈگری سے زیادہ تجاوز کریگا ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق موسمی صورتحال تبدیلی کے چلتے شمالی بھارت کے کئی ریاستوں میں گرمی نے ریکارڈ توڑ دیئے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی کے علاوہ راجستھان ،ہریانہ ،اترپردیش میں گرمی میں شدت آجائیگی اور یہ مئی کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا امید ہے کہ اس کے بعد بارش کی وجہ سے درجہ ہرارت میں کمی آجائے گی ۔ محکمے موسمیات نے کہا کہ دہلی کے علاوہ ،مددھیہ پردیش اور اترپردیش میں درجہ حرارت برابربڑھتا جائیگا ۔ گرمی کی وجہ سے بجلی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اور کوئلہ کی کمی کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں بجلی میں کٹوتی کی جا رہی ہے ۔ راجستھان میں فیکٹروں کے لئے 4گھنٹے کی کٹوتی کی گئی ہے جب کہ گجرات اور آندھراپردیش میں صنعتیں اثرانداز ہوئی ہے گرمی کی وجہ سے مغربی بنگال میں بھی تعلیمی اداروں کو گرمی کی وجہ سے پہلے ہی بند کیا گیا ہے دومئی تک تمام تعلیمی ادارے بند کئے جائیں گے۔
16