51

نوشہرہ راجوری میں ترنگا کی مبینہ بے حرمتی

پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی
سرینگر /28اپریل / این این این راجوری کے نوشہرہ علاقے میں سرکاری ہسپتال کی عمارت پر نصب ترنگا کی بے حرمتی کے خلاف پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن نوشیرہ کے سرکاری ہسپتال کی عمارت پر نصب ترنگا کو نامعلوم شخص کی جانب سے بے حرمتی کا معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد مقامی باشندے اور پولیس اہلکارمذکورہ مقام پر پہنچ کر ترنگا کو زمین سے اٹھایا۔ ترنگااس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں میں کافی برہمی پائی جارہی ہے، لو گوں کا کہنا ہے کہ چند لوگ یہاں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے افراد کا پتہ لگاکر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ادھر پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر نو شہر ہ پولیس اسٹیشن میں در ج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے اور معاملہ میں ملوث افراد کا جلد از جلد پتہ لگایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں