سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد نارکوٹکس اور آئی ای ڈی سمیت گرفتار 53

کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے تین معاون کارکن گرفتار

لائن آف کنٹرول کے آر پار اسمگلنگ اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے / پولیس
سرینگر /28اپریل / این این این سرحدی ضلع کپواڑہ میںعسکریت پسندوں کے تین معاون کارکنوں کا گرفتا ر کرکے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں لائن آف کنٹرول کے آر پار اسمگلنگ اور اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے ۔ ندا نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میںپولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ ملنے کے بعد کپواڑہ پولیس نے پولیس تھانہ کرناہ کی پولیس ٹیم نے ڈپٹی ایس پی سید مجید کی نگرانی میں علاقے کے مختلف علاقوں میںچھاپہ مار کارروائیاں انجام دی جس دوران انہوںنے عسکریت پسندوں کیلئے کا م کرنے والے تین معاون کارکنوں کو حراست میںلیا ۔ تینوں کی شناخت محمد عامر ولد محمد شکور کالس، نثار احمد ولد منظور کالس ساکنہ ہجیترا کرناہ اور کفیل احمد ولد مرحوم عبدالرحمن بھٹ ساکن سدھ پورہ کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر، کہ ایک او جی ڈبلیو ماڈیول وادی میں سرگرم ملی ٹنٹ تنظیموں کے لیے کام کر رہا ہے اور وادی میں عسکری سرگرمیوں کو پھیلانے میں ملوث عسکریت پسندوں کو دستیاب کرانے کے لیے ایل او سی کے پار سے ہتھیاروں کی سمگلنگ میں ملوث تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں پوچھ گچھ کے دوران اْنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مزید ہتھیار دستیاب کرانے کے لیے ایل او سی کے پار سے گولہ بارود سمگل کرتے ہیں۔ ان کے اعترافی بیان پر اب تک ایک چینی پستول کے ساتھ ایک میگزین اور 14 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میںیو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں