مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے تعلقات ہر شعبے میں گہرے ہوئے ہیں/ وزیر اعظم مودی
سرینگر /28اپریل / این این این ہندوستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ جب ہم آج ہندوستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال کا جشن منا رہے ہیں، مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے تعلقات ہر شعبے میں گہرے ہوئے ہیں، چاہے وہ اسٹریٹجک، اقتصادی یا عوام سے عوام کے رابطے ہوں۔میرے دوست پی ایم کشیدا کے حالیہ دورہ ہندوستان نے سالانہ چوٹی کانفرنس کیلئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جس میں کووڈ کے بعد کی دنیا میں ہماری خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا راستہ بنایا گیا ہے۔ میں اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے پی ایم کشیدا کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ 14ویں ہندوستان جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کیلئے 19-20 مارچ کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آئے تھے جس میں دو طرفہ کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا تھا۔ یہ پی ایم کشیدا کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔ دورے کے دوران، ہندوستانی اور جاپانی ہم منصبوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان صاف توانائی کی شراکت داری، ہندوستان کے شمال مشرق کی ترقی اور بانس کی کاشت اور پروسیسنگ پر کئی نئے اقدامات کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔
50