ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

متری گام پلوامہ تصادم آرائی میں دو مقامی عسکریت پسند از جاں ، اسلحہ بھی بر آمد

   36 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

ترکہ وانگا م شوپیان میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر عسکریت پسندوںکا حملہ

مارے گئے عسکریت پسند بیرونی مزدوروں پر حملوں میں ملوث تھے/ پولیس
سرینگر /28اپریل / این این این جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں سیکورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی میں البدر ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو جنگجو از جاںہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے مارے گئے دونوں جنگجوئوں کے بارے میںبتایا کہ وہ ایک ماہ میں پلوامہ میں بیرونی مزدوروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق متری گام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز، سی ار پی ایف 183,182 اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو محاصر میں لے لیا ہے اور وہاں تلاشی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی۔ جونہی سیکورٹی فورسزنے تلاشی مہم شروع تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے بعد علاقہ میں تصادم آرائی شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شام دیر تک جاری رہا جس کے بعد ابتدائی گولی باری میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ ایک عسکریت پسند بھی مارا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںاندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن کو صبح تک ملتوی کر دیا گیا اور صبح کے اوقات ایک مرتبہ پھر گولی کے تبادلے میںدوسرا جنگجو مارا گیا جس کے ساتھ ہی جھڑپ اختتام پذیر ہوئی ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پلومہ کے متری گام گوئوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک تصادم میں البدر تنظیم کے دو مقامی جنگجو مارے گئے ہیںایک سینئر پولیس افسر نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے مارے گئے دونوں جنگجوئوں کی شناخت اعجاز احمد حافظ ساکنہ ڈولی پورہ پلوامہ اور شاہد ایوب ساکنہ دری مرون کے بطور بتائی اوردونوں کا تعلق البدر تنظیم سے ہے۔ دونوں ایک ماہ میں پلوامہ میں بیرونی مزدوروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.