اینجلس کلچرل اکادمی کے سرپرست کو اعزاز سے نواز گیا 68

اینجلس کلچرل اکادمی کے سرپرست کو اعزاز سے نواز گیا

سرینگر / این این این/اینجلس کلچرل اکادمی ، شہر خاص لٹریری و کلچرل ویلفیر سوسائٹی اور شہر خاص فلم پروڈکشن کے سرپرست طاریق احمد شیرا کو حال ہی میں محفل نعت مقابلےکو احسن طریقے سے منعقد کرانے پر آرگنائزر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق اینجلس کلچرل اکادمی ، شہر خاص لٹریری و کلچرل ویلفیر سوسائٹی اور شہر خاص فلم پروڈکشن کے سرپرست طاریق احمد شیرا کو حال ہی میں محفل نعت مقابلےکو احسن طریقے سے منعقد کرانے پر آرگنائزر کے اعزاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز انہیں ہوٹل شہنشاہ پیلس بلوارڈ سرینگر میں محفل نعت انعقاد کرنے پر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اینجلس کلچرل اکادمی نے حال ہی میں ایک پرجوش اور پر وقار نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیاتھا۔ جس میں سماج سے وابستہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ جس دوران کئ سماجی و مذہبی شخصیات کو مومنٹوز دئے گئے تھے۔ طاریق احمد شیرا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی مجالس منعقد کرنے میں پیش پیش رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں