سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد نارکوٹکس اور آئی ای ڈی سمیت گرفتار 56

سماجی برائیوں کے خلاف بارہمولہ پولیس کی مہم

04 منشیات فروش او ر تین قمار باز گرفتار،نشیلی مادہ بر آمد اور داؤ پر لگی رقم ضبط
سرینگر /27اپریل / این این این منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 04 منشیات فروشوں کو ممنوعہ نشیلی مادہ ہیرائن سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی پولیس پارٹی نے جوہامہ کانسپورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی جس میں چار افراد سوار تھے کو روک کر تلاشی شروع کی ۔جس دوران تلاشی اس کے قبضے سے سات سو گرام نشیلی مادہ ہیرائن بر آمد کیا ۔ ان کی شناخت نظیر احمد ڈار ولدغلام قادر ساکن نوہامہ قازی آبادکپواڑہ ، مشتاق احمد ڈار ولد عبدل غنی ساکن بونیار بارہمولہ ، بلال احمد شاہ ولد محمد شاہ اور بلال احمد وازہ ولد محمد سبحان ساکنان شہادت پورہ نائید کھائی کے بطو رہوئی ہے۔ تھانہ پولیس بارہمولہ نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آرکو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ادھر سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے 03قماربازوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگائی گئی رقم ضبط کی۔ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے قمابازوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے بعد ، فتع پورہ بارہمولہ میں ایک قمابازوں کے آڈے پر چھاپہ مارا اور 03 قماربازوں کو گرفتار کیا۔افسران نے قمابازوںسے 20500کی داؤ پر لگی نقدی رقم اور تاش ضبط کر لیے ہیں۔ انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔اسی مناسبت سے تھانہ بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں