ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

سرینگر پولیس کی جانب سے چوری کامعملہ حل

   35 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

بانہال کے شہری کی نعش تین روز بعد ریاسی سے بر آمد

x03نقب زنوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ،مالہ مسروقہ برآمد
سرینگر /27اپریل / این این این سرینگر میں پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق 24اپریل کو کو تھانہ پارمپورہ کو غلامرسول شاہ ولد محمد مقبول ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ کی شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ 23-24/04/2022 کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور ان کے داماد عمر آباد شلیٹنگ کے گھر میں گھس آئے ہیں جہاں پر تانبے کے برتن وغیرہ چوری کر لیے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 101/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس سٹیشن پارمپورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا۔تفتیش کے دوران، کیس کی تفتیش کرنے والے افسران نے مشتبہ مقامات پر کئی چھاپے مارے اور کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران تین مشتبہ افراد نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان کی شناخت دانش احمد ڈار ولد محمد شفیع، محمد شفیع ڈار ولد اسد اللہ ڈارساکنان شاہ کالونی پارمپورہ اور اعجاز احمد تبردار ولد عبدل رشید ساکن فردوس آباد پارمپورہ حال( پمپوش کالونی پالپورہ) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا۔کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے ارکان کو دوبارہ یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.