شب قدر، جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے پیش نظر 68

شب قدر، جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے پیش نظر

بنیادی ضروریات میسر رکھنے کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں/نیشنل کانفرنس
سرینگر /27اپریل / این این این نیشنل کانفرنس نے جموں ، کشمیر اور لداخ کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ الوداع ، شب قدر اور عید الفطر کے پیش نظر لوگوں کو تمام سہولیات خصوصاً راشن ڈیپوؤں پر وافر مقدار میں غذائی اجناس، بغیر خلل بجلی ، پینے کا صاف پانی ، صحت وصفائی اور رات گئے تک ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرزندانِ توحید اِن مقدس ایام میں رات گئے تک تراویح ، قرآن خوانی، شب خوانی، عبادات میں مصروف ہوتے ہیں اِس لئے بجلی کی سپلائی ہر صورت میں بحال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست کے تینوں خطوں کے اعلیٰ حکام سے بھی تاکید کی ،کہ وہ ان مقدس تقریبات کے پیش نظر لوگوں کو تمام سہولیات دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ریاست کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بھر پور فراہمی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ عید الفطر کے سلسلے میں ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں اور ایسے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائے جائے جو صارفین کے ساتھ استحصال کرنے کے مرتکب پائے جائیں۔ انہوں نے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ غریبوں، ناداروں، یتیموں اور بے سہارا بیوائوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کا خاص خیال رکھیں اور عید کے دن عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا اور جموں وکشمیر مکمل امن وامان کیلئے دعا کریں اور ان مقدس تقاریب پر مصیبت کے مارے اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں