ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 64

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 29 اور30 کو بارشوں کی پیش گوئی

 وادی کشمیر میں خشک و گرم موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 29 اور30 اپریل کو موسم خراب رہ سکتا ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام پہلگام کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت ایک بار معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے بکم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول مطابق درج ہوا تھا۔ادھر وادی میں بدھ کی صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دن بھر دھوپ چھائی رہی۔قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں