شب قدر کے موقعہ پر جامع مسجد میں نماز عشا10بجکر 30 منٹ پر 66

شب قدر کے موقعہ پر جامع مسجد میں نماز عشا10بجکر 30 منٹ پر

نماز جمعہ 2بجکر 15منٹ پر ادا کی جائیگی،انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا اعلان
سرینگر /26اپریل / این این این انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا ہے کہ شب قدر کے موقعہ پر نماز عشا 10 بجکر 30 منٹ اور نماز جمعہ 2بجکر 15منٹ پر ادا کی جائیگی۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے اجلاس میں مرکزی جامع مسجد میںمقدس شب قدر اور جمعتہ الوداع کی عظیم تقریبات کے حوالے سے جامع مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیکر انہیں حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ پروگرام کے مطابق شب قدر کے موقعہ پر نماز عشا10بجکر30منٹ اور نماز جمعہ 2بجکر 15منٹ پر جائیگی۔اس دوران اجلاس میں انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی طویل ترین اور مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام اور انتظامیہ سے پْر زور مطالبہ کیا گیا کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع جیسی اہم او ر بابرکت دینی نوعیت کی تقریبات کے پیش نظر میرواعظ کی فوری رہائی بہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ موصوف اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کرسکیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ مسلمانوں کی ان دو عظیم تقریبات میں گام و شہر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان مرکزی جامع مسجد کا رخ کرکے نہ صرف شب بیداری اور اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور اجتماعی توبہ و استغفار اور دعا و مناجات اور نماز جمعہ جیسا اہم فریضہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں