طلبا میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کے بعد مرکزی سرکار کا ایک اور بڑا اعلان 52

طلبا میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کے بعد مرکزی سرکار کا ایک اور بڑا اعلان

اب 6سے 12سال عمر کے بچوں کیلئے کووویکسین دینے کا کیا گیا فیصلہ
مضر اثر ات سے بچنے کیلئے ویکسین بنانے والے کمپنیوں کو ہر15دن کے بعد تفصیلات دینے کی ہدایت
سرینگر /26اپریل / این این این کووڈ کی وبائی بیماری کے پھیلائو کے چلتے مرکزی سرکار نے ایک اہم اعلان کے تحت 6سے 12عمر کے بچوں کیلئے کووویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق ملک بھر میں کووڈ کی وبائی بیماری سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری کے ایک اور مہم کے تحت مرکزی سرکار نے ایک اہم اعلان کے تحت 6سے 12عمر کے بچوں کیلئے کووویکسین دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بائیوٹیک کووویکسین اس عمر کے بچوں کے لیے منظور کیا ہے۔یہ فیصلہ اس لیے کیاگیا ہے کہ طلبا میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے لگے ہیں، جب کہ کور بوگس پانچ سے 12سال کے بچوں کے لیے دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔مرکزی سرکار نے ویکسین بنانے والے کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان ویکسین کے اثرات کے بارے میں تمام تفصیلات دے۔انہیں ہر15دن کے بعد تفصیلات دینے ہوں گے تاکہ یہ دیکھاجائے کہ بچوں میں اس کا مضرصحت اثر تو نہیں پڑ رہا ہے۔اس سال کے جنوری سے 15سے 18سال کے عمر کے بچوں کے لیے کوویکسین لگایاگیا اور بعد میں اس کو 12سال کے عمر کے بچوں کیلئے منظورکیاگیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل 12سے 18سال تک کے بچوں کو ٹکہ دیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں