اینجلس کلچرل اکادمی اور خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے مشترکہ اہتمام سے سرینگر میں محفل نعت کا انعقاد 62

اینجلس کلچرل اکادمی اور خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے مشترکہ اہتمام سے سرینگر میں محفل نعت کا انعقاد

نوجوان نعت خواں حضرات ہمارے لئے باعث فخر / طاریق احمد شیرا

سرینگر /این این این //اینجلس کلچرل اکادمی اور خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے مشترکہ اہتمام سے ایک روزہ نعت مقابلہ بمقام ہوٹل شہنشاہ پیلس بلوارڈ سرینگر میں منعقد ہوا جس میں کئ مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔ندا نیوز نیوٹ ورک کو ملی تفصیلات کے مطابق اس محفل نعت مقابلے کی صدارت معروف عالم دین علامہ مولانا شوکت حسین کینگ صاحب نے انجام دیں۔ جبکہ نعت مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرینگر ضلع کے اے۔ ڈی۔ سی ڈاکٹر سید حنیف بلخی صاحب شریک ہوۓ۔ نظامت کے فرایض نائب صدر و چیف سپوکس پرسن جناب شیخ انوار الحق صاحب نے انجام دیئے۔ خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب انجینئر سید آفاق چستی صاحب نے ابتدا میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مدعو مہمانان اور اور شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی مجالس منعقد کرنا باعث سعادت ہے۔ نعت مقابلے میں تین جج صاحبان مقرر کۓ گۓ جن میں خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب انجینئر سید آفاق چستی صاحب، معروف نعت خواں جناب غلام حسن گمگین صاحب اور معروف ادیب جناب سید الطاف چستی صاحب ۔ جبکہ مہمان ذی وقار میں جناب مولوی غلام مہی الدین نقیب، شہنشاہ پیلس کے سربراہ اور ادیب جناب سید محمد ترمبو صاحب، ڈاکٹر سید ظہور چستی صاحب، سید اشرف چستی صاحب، سید وجاہت چستی صاحب، حکیم غلام حسن گازی صاحب، سید مظفر ھمدانی صاحب، قاری مولوی ابراہیم نقشبندی صاحب شامل ہوۓ۔ اینجلس کلچرل اکاڈمی کے صدر جناب طاریق احمد شیرا صاحب نے اپنے خطاب میں نعت مقابلے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے نوجوان طالب علموں میں اخلاقیات کو فروغ ملتا ہے اور وہ اپنے اندر موجود ہنر کو بھی پیش کر سکتے ہیں۔ طاریق احمد شیرا نے تمام مدعو مہمان اور شرکاء کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی مجالس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری و ثاری رکھیں گے۔ اینجلس کلچرل اکاڈمی کے صدر طاریق احمد شیرا نے خواجہ غریب نواز ویلفیر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب انجینئر سید آفاق چستی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نعت مقابلے کی محفل منعقد کرنے میں اپنے اشتراک ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ نعت مقابلے میں جج صاحبان کے مشترکہ پینل نے تین پوزیشنوں کا اعلان کیا جن میں پہلی پوزیشن آفاق شفیع سمیر احمد شاہ دوسری پوزیشن اور تنویر مزمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں نقدی کے ساتھ اسناد اور قران کریم پیش کیا گیا جبکہ باقی تمام شرکاء میں اسناد ، اور دیگر انعامات تقسیم کۓ گۓ۔ اینجلس کلچرل اکاڈمی اور شہر خاص لٹریری و کلچرل ویلفیر سوسائٹی کے صدر طاریق احمد شیرا اور چیف سپوکس پرسن و نائب صدر شیخ انوار الحق کو آرگنائزر ایوارڈ عطا کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مجلس، مہمان خصوصی اور مہمان ذی وقار سمیت تمام متعلقین کو ایورڈس اور مومنٹو عطا کئے گئے۔اس محفل کو منعقد کرنے بہت سارے اداروں کا رول ریا ھے۔ اخر پر اینجلس کلچرل اکاڈمی اور شہر خاص لٹریری و کلچرل ویلفیر سوسائٹی کے صدر طاریق احمد شیرا نے تمام معزز شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں