ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

ہندوستان نے چینی شہریوں کو جاری کردہ سیاحتی ویزے معطل کر دیے

   18 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

ہندوستان نے چینی شہریوں کو جاری کردہ سیاحتی ویزے معطل کر دیے

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تازہ سرکیولر جاری کر دیا گیا

سرینگر/25 اپریل/این این این ہندوستان نے چینی شہریوں کو جاری کردہ سیاحتی ویزے معطل کر دیے ہیں۔ یہ بات انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے) نے اپنے اراکین کے لیے جاری ایک سرکلر میںکہی ہے۔ ندز نیوز نیٹ ورک کے مطابق آئی اے ٹی اے نے پنے ممبر کیریئرز کیلئے ہندوستان میں داخلے کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا اور کہا’’چین (عوامی جمہوریہ) کے شہریوں کو جاری کردہ سیاحتی ویزے اب درست نہیں ہیں۔’’س میں مزید لکھا گیا ہے کہ بھوٹان، ہندوستان، مالدیپ اور نیپال کے شہری، ہندوستان کے ذریعہ جاری کردہ رہائشی اجازت نامہ کے حامل مسافر، ہندوستان کے ذریعہ جاری کردہ ویزا یا ای ویزا والے مسافروں کو ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔سرکلر کے مطابق، بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہری کارڈ یا کتابچہ جیسے مسافروں کے پاس پرسن آف انڈین اوریجن (پی آئی او( کارڈ اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو بھی ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔آئی اے ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ 10 سال کی میعاد والے سیاحتی ویزے اب کارآمد نہیں ہیں۔آئی اے ٹی اے تقریباً 290 اراکین کے ساتھ ایک عالمی ایئر لائن ادارہ ہے جو کہ عالمی فضائی ٹریفک کا 80 فیصد سے زیادہ پر مشتمل ہے۔ہندوستان چین کے ساتھ چین میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کے مسائل اٹھاتا رہا ہے جنہیں کووڈ۔ 19 پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس ملک میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بات چیت کے بعد، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امید ظاہر کی کہ چین اس معاملے پر غیر امتیازی رویہ اختیار کرے گا کیونکہ اس میں بہت سے نوجوانوں کا مستقبل شامل ہے۔جے شنکر نے کہا’’میں نے چین میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کی حالت کو بھی سختی سے اٹھایا جنھیں کووڈ کی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چین ایک غیر امتیازی رویہ اختیار کرے گا کیونکہ اس میں بہت سے نوجوانوں کا مستقبل شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.