ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

مضبوط اور فعال جمہوریت ایک آزاد اور بے خوف پریس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی

   20 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

کسانوں کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے ہمہ جہت کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت

غیر جانبدار اور معروضی رپورٹنگ کرکے ’’خبروں کو نظریات کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے/ ایم وینکیا نائیڈو

سرینگر/25 اپریل/این این این نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال جمہوریت ایک آزاد اور بے خوف پریس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ یہ تجویز پیش کرتے ہوئے کہ جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے بھارت کو مضبوط، آزاد اور فعال میڈیا کی ضرورت ہے، نائیڈو نے میڈیا میں اقدار کے زوال کیخلاف خبردار کیا۔ غیر جانبدار اور معروضی رپورٹنگ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ’’خبروں کو نظریات کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے۔‘‘ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پریس کلب آف بنگلور کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کلب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے مشاہدہ کیا کہ جب آئینی قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنے کی بات آتی ہے تو ایک آزاد اور منصفانہ پریس آزاد عدلیہ کو تعاون پیش کرتی ہے۔ماضی کا ذکر کرتے ہوئے جب صحافت کو ایک مشن خیال کیا جاتا تھا جس میں خبروں کی حیثیت کسی مقدس شے کی ہوتی تھی نائیڈو نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ اچھی صحافت واقعات کی غیر جانبدارانہ اور صداقت پر مبنی کوریج اور عوام تک ان کی معتبر ترسیل پر منحصر ہے۔کھاسا سبا راو، فرینک مورائس اور نکھل چکرورتی جیسے گزرے زمانے کے چند اساطیری نیوز ایڈیٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر نے کہا کہ ان لوگوں نے خبروں پر اپنے نظریات کو اثرانداز نہیں ہونے دیا اور انہوں نے خبروں اور نظریات کے درمیان لکشمن ریکھا کا احترام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صحافیوں کو اْن جید صحافیوں سے ترغیب حاصل کرنی چاہئے جنہوں نے جدوجہد آزادی اور ایمرجنسی کے دوران زبردست تعاون پیش کیا۔ اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ خبروں کو نظریات کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا جانا چاہئے، انہوں نے مشورہ دیا کہ صحافیوں کو حقائق کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے اور بغیر کسی خوف یا حمایت کے انہیں پیش کرنا چاہئے۔گذشتہ برسوں کے دوران صحافت کے معیار میں زبردست گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حالیہ عروج نے اس معیار کو مزید نیچے گرایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج، ہم مسلسل ایسی خبریں دیکھ رہے ہیں جن پر نظریات کے اثرات غالب ہے۔ یہ اثر ات اتنے گہرے ہیں کہ بعض اوقات یہ احساس ہوتا ہے کہ نہ تو اخبار اور نہ ہی ٹیلی ویڑن چینل کچھ واقعات کی صحیح تصویر پیش کرتیہیں۔‘‘ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پارلیمنٹ اور حکومت سوشل میڈیاپر فرضی خبروں کے معاملات کی جانچ کرے اور فرضی خبروں سے نمٹنے کے لیے ایک موثر ثر اور قابل بھروسہ طریقہ تلاش کرے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.