ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کاروان شعرائے اردو کی جانب سے ٹیگور ہال سرینگر میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ

   170 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کاروان شعرائے اردو کی جانب سے ٹیگور ہال سرینگر میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ

معاشرے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے ایسی محافل وقت کی ضرورت/ ڈاکٹر حنیف بلخی

سرینگر /24اپریل / این این این کاروان شعرائے اردو کی جانب سے ٹیگور ہال سرینگر میں ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرہ ایچ کے گروپ آف انڈسٹریز کے بانی الحاج غلام حسن میر کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق محفل کے آغاز میں مرحوم کے ساتھ ساتھ میڈیا پارٹنر ہفت روزہ ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی جن کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ مشاعرے کی ابتداء قاری سید مہدی موسوی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کی اور ابتداً نعت پڑھنے کا شرف وادی کے معروف نعت گو عامر علی غازی نے حاصل کیا- خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کاروانِ شعراے اردو کے جنرل سیکریٹری عارض ارشاد نے فرمایا کہ کاروانِ شعرائے اردو کا مقصد جموں و کشمیر کی اردو شعری روایت کا تحفظ اور نو آموز شعراء کو ایک ایسا موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اساتذہ شعراء کی مکمل رہنمائی حاصل ہو۔ محفل کی صدارت کشمیر کے معروف اردو شاعر ڈاکٹر نذیر آزاد نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر ایڈیشنل ضلعی ترقیاتی کمشنر سرینگر سید محمد حنیف بلخی شاملِ محفل رہے۔ مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے ڈاکٹر شفق سوپوری اور رخسانہ جبیں نے مشاعرے میں شرکت کی۔دورانِ تقریب کاروانِ شعرائے اردو کی جانب سے سالانہ شہ زور کشمیری میموریل ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا اور اس حوالے سے سال 2022 کا شہ زور کشمیری میموریل ایوارڈ ڈاکٹر نزیر آزاد کو بدست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سرینگر سید محمد حنیف بلخی پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر اے ڈی سی سرینگر نے کاروان شعرائے اردو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے ایسی محافل وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید ایسی محافل کے انعقاد پر زور دیا۔صدارتی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نظیر آزاد نے کہا کہ ادبی نقطہ نظر سے کشمیر ہمیشہ سے ہی ایک خطّہ زرخیز رہا ہے جہاں کلہن ،شمیندرہ، ابھینو گپت، غنی کشمیری ،رحمان ڈار ، مہجور جیسے نابغہ دہر پیدا ہوئے ہیں ۔موجودہ دور کی زبوں حالی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ اردو زبان و ادب کے تئیں دوردرشن، ریڈیو، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور کلچرل اکیڈمی کی بے حسی کو زیر غور لائیں اور اس ضمن میں کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں ۔انہوں نے کاروان کے اراکین جن میں سرپرست اعلیٰ پرویز مانوس، صدر ڈاکٹر تنویر طاہر، جنرل سیکریٹری عارض ارشاد، میڈیا سیکرٹیری معراج الدین فراز اور فائنانشل سیکریٹری خواہش کشمیری، کو عظیم الشان نعتیہ مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کے کلمات سے نوازا۔ مشاعرے میں جن شعراء نے اپنا کلام پڑھا ان میں شفیع شاداب، راسخ شاہد، عارض ارشاد، ڈاکٹر تنویر طاہر، مبشر رفاعی، بشیر چراغ، پرویز مانوس، اشرف عادل، رخسانہ جبین ، ڈاکٹر شفق سوپوری اور ڈاکٹر نظیر آزاد قابلِ ذکر ہیں۔ آخر میں شکرانے کی تحریک کاروان کے سرپرست اعلیٰ جناب پرویز مانوس نے پیش کی۔ انھوں نے زور دیکر یہ بات کہی کہ کچھ انتظامی معاملات کے پیشِ نظر سب باصلاحیت شعرا ئکو بلانا ممکن نہ ہوسکا جس کیلئے وہ معزرت خواہ ہیں۔ البتہ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کاروان شعرائے اردو ان شعراء کو بھی ترجیحی بنیادوں پر شرکت کا موقع فراہم کریگا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مبشر رفاعی نے انجام دئے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.